الخدمت فاؤنڈیشن کے تعلیم‘ صحت ،صاف پانی کے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں‘ نعمت اللہ خان

بدھ 4 فروری 2015 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ صحت‘ تعلیم‘ صاف پانی سمیت مختلف منصوبے کامیابی سے جارہی ہیں اور یومیہ ہزاروں لوگ ان سے مستفید ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اکنا ریلیف کینیڈا کے جنرل سیکرٹری عارف جہانگیری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جو الخدمت سب آفس کراچی کے دورے پر آئے تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن اعجازاللہ خان اور راشد قریشی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں الخدمت کے جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا‘ بعدازاں عارف جہانگیری کو الخدمت کے مختلف منصوبوں خصوصاً تھر پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی‘ نعمت اللہ خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنی خدمات دور افتادہ علاقوں تک پھیلانا چاہتی ہے تاکہ شہری علاقوں سے دور رہنے والے افراد بھی ان سے استفادہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھر میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر (MCHC) جب گلشن حدید میں الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال (MCHC) پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ ہماری خواہش و کوشش ہے کہ لوگوں تک صحت کی سہولتیں پہنچائیں‘ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے وسائل کے مطابق کام کررہی ہے۔ عارف جہانگیری نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں حقیقیمعنوں میں ملک و قوم کی خدمت کررہی ہیں۔ انہوں نے اکنا ریلیف کینڈا کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر نعمت اللہ خان نے عارف جہانگیری کو شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :