جماعت اسلامی نے پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پی ٹی آئی کی قیادت کو آمادہ کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں

جمعرات 5 فروری 2015 14:45

جماعت اسلامی نے پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پی ٹی آئی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) جماعت اسلامی نے پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تحریک انصاف کی قیادت کو آمادہ کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی کی قیادت نے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا اور پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی قیادت کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر احتجاج کرنے سے بہتر ہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مقابلہ کیا جائے ۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کو ساتھ ملا کر سینیٹ کا الیکشن لڑا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) بھی تحریک انصاف سے رابطے میں ہے اور (ق) لیگ پنجاب سے چوہدری شجاعت حسین کو سینیٹ کا الیکشن لڑوانا چاہتی ہے ۔ اس حوالے سے معاملات طے کرنے کے لئے چند روز میں (ق) لیگ اور جماعت اسلامی کی قیادت کی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔