کشمیری سیاسی و عسکری قیادت کا یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ،
مقبوضہ کشمیر میں کل نماز جمعہ کے اجتماعات میں پاکستان میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کر انے کا اعلان، پاکستان کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ، سید علی گیلانی ، پاکستان کی طرف سے کشمیر کاز کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی سطح پر تاریخی اور غیر متزلزل حمایت قابل ستائش ہے ، میر واعظ عمر فاروق ، مسئلہ کشمیر کے حل بارے پاکستانی حکومت اور عوام کے جذبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، سید صلاح الدین ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ ظفر اکبر بٹ، پاکستان کا فعال کردار ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں معاون ہوگا ۔ پوری پاکستانی اور کشمیری قوم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یکجا ہے، فریدہ بہن جی، بھارت کو اب اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے تک کشمیریوں کو طاقت کے زور پر اپنا حصہ نہیں بنا سکتا ،کشمیر ی قیادت کی گفتگو
جمعرات 5 فروری 2015 19:27
اسلام آباد، مظفر آباد، سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی و عسکری قیادت نے جمعرات کو کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منانے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم کے ٹھوس موقف سے کشمیری عوام کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں تاہم کشمیری قیادت نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں انتہا پسند مودی حکومت کے خطے میں بالادستی قائم کرنے سے متعلق مذموم اور جارحانہ عزائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرانے کے لئے لائحہ عمل اختیار کریں ۔
یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے پر حکومت اور پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تحریک آزادی کے مسئلے پر پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے سرینگر سے جاری ایک پیغام میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے کیلئے قومی اسمبلی کی طرف سے متفقہ طور پرقرار داد منظور کرنے کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.