مو ٹروے پولیس ضلع کی سطح پر ڈ ر ائیونگ سکول بنائے گی‘آئی جی موٹر وے پولیس کا اعلان،

ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھا رٹی کے ساتھ ون ونڈوآپر یشن کے زریعے لنک اپ کیا جائے گا‘محمد سلیم

جمعرات 5 فروری 2015 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء ) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے کہا موٹروے پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جس پر ہر پاکستانی فخر کرتا ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ اس ادارے کی عزت اور ساکھ کی ہر قیمت پر حفاظت کریں اور کسی بھی صورت اس پر کوئی داغ نہ لگنے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مو ٹروے پولیس میں بطور آئی جی تعنیاتی کے بعد لاہور میں اپنے پہلے پولیس دربار میں خطاب کر تے ہوئے کیا۔

ڈی آئی جی محمد بشیر میمن ، ایس ایس پی انکسار خان سمیت پٹرولنگ افسران کی کثیر تعداد نے اس میں شر کت کی۔ آئی جی محمد سلیم بھٹی نے مزید کہاکہ ہم نے یہ عہد اور تہیہ کیا ہوا ہے عوام کا ہم پرجو اعتماد اور اعتبار ہے اس میں ہم اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا موٹروے پولیس میں ٹریننگ کے تربیتی نصاب کوپیشہ ورانہ ، جدید ترجیحات اور اہداف کے مطابق بنا یا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اور افسران کی کیر ےئر پلاننگ اور پرو مو شن سسٹم کو مزید بہتر کیاجائے گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مو ٹروے پولیس میں ویلفئیراور بھلائی کے کلچر میں بھی اضا فہ کیا جائے گا ۔آئی جی نے کہا عوام کی خدمت کر نا ہی مو ٹروے پولیس کا شعار ہے اور اس پہچان کوبر قرار رکھنا ہمارے لیے چیلنج ہے جس کو ہر صورت یقینی بنایا جاے گا۔ یہ محکمہ ہمارا گھر ہے سب ملکر اور دل لگا کر کام کر ے تو یہ نہ صر ف بہتر ہوگا بلکہ مزید نام پیدا کر ے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مو ٹروے پولیس ضلع کی سطح پر ڈ ر ائیونگ سکول بنائے گی۔ جن کو ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھا رٹی کے ساتھ ون ونڈوآپر یشن کے زریعے لنک اپ کیا جائے گا۔ دربار میں انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے آفیسران کے مسائل اور تجاویز سنیں اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :