رحمت سلام خٹک (ن) لیگ کو نقصان پہنچارہے ہیں ، فوری طورپر برطرف کیاجائے

امیر مقام پارٹی کا سرمایہ ہیں، کسی کو (ن) لیگ میں گروپ بند یوں کے اجازت نہیں دی جائیگی ، باجوڑ ایجنسی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

جمعہ 6 فروری 2015 17:04

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک مسلم لیگ (ن) کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ فوری طورپر برطرف کیاجائے ۔ امیر مقام مسلم لیگ (ن) کا سرمایہ ہے اورپارٹی کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ۔ کسی کو مسلم لیگ (ن) میں گروپ بند یوں کے اجازت نہیں دی جائیگی ۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) باجوڑایجنسی کے سینئر رہنماؤں ملک محمدی شاہ ، سابق امیدوار قومی اسمبلی عبداللہ خان ، اسرار الدین خان ، محمد اکبر ، علی خان اور پاچا محمد نے پشت سلارزئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حالیہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنالی ۔ مگر دو سال گزرنے کے بعد بھی فاٹا کو مسلسل نظر انداز کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی نے فاٹا سے تین ایم این ایز منتخب کرلئے جو پارٹی کیلئے ایک اعزاز ہے لیکن چند نااہل مفادپرست اور ٹھیکہ دار ٹولے نے پارٹی منشور کے خلاف ورزیاں شروع کی ہیں او رگروپ بندیاں بنانے میں مصروف ہیں ۔

ان مفاد پرست ٹولے کے سرغنہ رحمت سلام خٹک ہے ۔ او ریہ کام چور ٹولہ امیر مقام کے کردار کشی اسلئے کررہے ہیں کہ امیر مقام ایک مخلص اور فعال لیڈر ہے او رہروقت فاٹا مسلم لیگ کے دکھ درد میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا بالعموم اور باجوڑایجنسی بالخصوص میں پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے او ربذریعہ پارٹی انتخابات ایماندار لوگوں کو آگے لایاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ مفاد پرست لوگوں نے حالیہ انتخابات میں حلقہ این اے43میں پارٹی ٹکٹ ہولڈر امیدوار کے مخالفت کرکے ایک آزاد امیدوار کے حمایت کرکے اپنے مفاد کیلئے اُن سے ٹھیکے لیکر پارٹی کو اپنے مفاد میں استعمال کیا ۔ گورنر خیبر پختونخواہ کے دورہ باجوڑ کے موقع پر بھی سیاسی اتحاد کے نام پر متحدہ اپوزیشن مسلم لیگ (ن) کیخلاف بنائی اور اُس کو بائیکاٹ پر اُکسایا او ربعد میں خود سیاسی اتحاد کے صدر بنے ۔

ہم پارٹی رہنماؤں ، گورنر خیبر پختونخواہ ،اقبال ظفر جھگڑا او رپیر صابر شاہ کے اُتنے ہی احترام کرتے ہیں جتنا کہ امیر مقام کا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرست لوگ پارٹی کو بدنام کرنے کی سازشیں کررہے ہیں اور پارٹی میں گروپ بندیاں پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف او رپارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک اور ان کے مفاد پرست ٹولے کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :