پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز میں نئی موٹر سائیکلوں کی تقسیم

جمعہ 6 فروری 2015 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی کے انتظامات اور پٹرولنگ کو مزید فول پروف بنانے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے سکیورٹی گارڈز کو 3 نئی ہنڈا 125 موٹر سائیکلیں دیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے وی سی آفس کے باہر موٹر سائیکلیوں کی چابیاں سکیورٹی سٹاف میں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید،قائمقام خزانہ دار راو محمد شریف اور سینئر انتظامی افسران موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے سکیورٹی عملے کو اردگرد کے ماحول کی سخت نگرانی کرنے کے احکامات جاری کئے اور موٹر سائیکل چلا کر سکیورٹی گارڈز کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :