پشاور، کم سن بچوں کی اغوائیگی اور خرید و فروخت میں ملوث دو خواتین اسلام آباد پولیس کے حوالے

جمعہ 6 فروری 2015 23:22

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) کم سن بچوں کی اغوائیگی اور خرید و فروخت میں ملوث دو خواتین کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیم گزشتہ روز پشاور آئی تھی ۔ کم سن بچوں کے اغواء اور ان کی خرید و فروخت میں گرفتار خواتین کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کی جانب سے محکمہ داخلہ اور محکمہ پولیس سے رابطہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا ہے کم سن بچوں کی اغوائیگی اوران کے خرید و فروخت میں ہشتنگری اور کوتوالی کے حدود میں دو خواتین کو گرفتار کیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر پولیس کو دیئے جانے والے بیان میں ان خواتین نے بعض بچوں کے اغوائیگی کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے خواتین کو گزشتہ روز سخت سیکورٹی اقدامات میں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔