دوستانہ فٹ بال میچ: پاکستان نے افغانستان کو2-1 سے شکست دے دی
ہفتہ 7 فروری 2015 13:32
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) لاہور میں کھیلے جانے والے دوستانہ فٹ بال میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔ اس سے قبل یہ دونوں ٹیمیں 2013 ء میں کابل میں آمنے سامنے ہوئی تھیں۔اس میچ کے بارے میں پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ پاکستان کو میزبانی کی وجہ سے برتری حاصل ہو گی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد ریاض نے کھیل کے 10 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد افغان کھلاڑی امیر الدین انور نے 57ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے میچ کو ایک ایک سے برابر کر دیا۔
مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیموں کا ایک ایک گول تھا۔ تاہم اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی سعد اللہ نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول کیا اور یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔(جاری ہے)
فٹ بال کی عالمی درجہ بندی میں افغان ٹیم 142 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 188 واں نمبر ہے۔ درجہ بندی میں اس فرق کے باوجود پاکستانی کپتان حسن بشیر کا میچ سے قبل کہنا تھا، ”یہ حقیقت ہے کہ افغانستان کی ٹیم ہم سے بہتر ہے لیکن میچ میں ہم اس فرق کو حاوی نہیں ہونے دیں گے۔
“2013ء میں آخری مرتبہ یہ دونوں ٹیمیں کابل میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئی تھیں اور یہ میچ افغان ٹیم نے تین صفر سے جیت لیا تھا۔ اس سے قبل 2005ء میں جنوبی ایشیا فٹ بال فیڈریشن کپ کا میچ کھیلنے کے لیے افغانستان کی ٹیم کراچی آئی تھی۔افغان ٹیم کے کپتان جلال الدین نے جمعے کے روز میچ شروع ہونے سے قبل کہا تھا کہ کھیل کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی: ”ہم دوستی کا پیغام لے کر آئے ہیں اور میرے خیال میں اس طرح کی دوستی خطے میں کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔“اس میچ میں پاکستان کے بہترین فٹ بالر محمد عادل اور کلیم اللہ شریک نہیں ہو سکے کیونکہ یہ دونوں کھلاڑی کرغزستان کے کلب ایف سی دوردوئی کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ پاکستانی کپتان حسن بشیر کے مطابق یہ دوستانہ میچ 2016ء کے اولمپکس اور 2018ء کے عالمی کپ کی تیاری کے اعتبار سے اہم تھا۔ عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچز 12 سے 17 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ اولمپکس کے لیے میچز 23 سے 31 مارچ کو ہوں گے۔پاکستان کے سرکاری ٹیلی وڑن نے یہ فٹ بال میچ براہ راست نشر نہیں کیا۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے پی ٹی وی میں شعبہ کھیل کے سربراہ نعمان نیاز نے بتایا، ”سلور لیگ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے اور فیصل آباد وولفس اور واپڈا کا کرکٹ میچ ختم ہونے کے بعد فٹ بال میچ کی ریکارڈنگ نشر کی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.