بلدیہ ٹاوٴن میں گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگانے والے سفاک فرد کا خفیہ تعلق تحریک انصاف کی شیریں مزاری سے ہے،ایم کیوایم ،
آئی ایس آئی ، ایم آئی اور ایف آئی اے کے ذریعہ تحریک انصاف کے سربراہ کے سیتاوائٹ سے تعلقات کی تحقیقات کرائی جائیں، رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کا مشترکہ بیان
ہفتہ 7 فروری 2015 21:49
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد خان، ڈاکٹر سلیم دانش، ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے آرگنائزر جنید فہمی ، ایم کیوایم کینیڈا کے آرگنائزر آصف قاضی، ایم کیوایم آسٹریلیا کے آرگنائزر افروز شاہین اور ایم کیوایم کے جرمنی کے ساجد آزاد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بلدیہ ٹاوٴن میں گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگانے والے سفاک فرد کا خفیہ تعلق تحریک انصاف کی شیریں مزاری سے رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جس جماعت کاسربراہ پاکستان میں جھوٹے جھوٹے وعدے کرکے اور بیانات دیکر قوم کوگمراہ کرنے میں ملوث ہو، ایسی شخصیت کے مالک شخص کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دینے والی شیریں مزاری کے مشکوک کردار سے کون واقف نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلدیہ ٹاوٴن میں گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگانے والے فرد کا بھی خفیہ تعلق تحریک انصاف کی شیریں مزاری سے رہا ہے لہٰذا آئی ایس آئی ، ایم آئی اور ایف آئی اے کے ذریعہ تحریک انصاف کے سربراہ کے سیتاوائٹ سے تعلقات کی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ لاکھوں عوام اس تحریک انصاف کے سربراہ اور ان کی معاونت کرنے والی شیریں مزاری کے حوالہ سے انکشافات کے بعد سکھ وسکون کاسانس لے سکیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.