پاک بھارت سرحدی قصبہ میں وزیر اعلیٰ کے دورہ کے انتظامات مکمل، قریبی اضلاع سے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی

ہفتہ 7 فروری 2015 22:56

وکاڑہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء ) پاک بھارت سرحدی قصبہ میں وزیر اعلیٰ کے دورہ کے انتظامات مکمل، قریبی اضلاع سے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی۔ عوامی جلسہ سے وزیر اعلیٰ کے خطاب کے لئے خصوصی ڈائس پہنچا دیا گیا۔سراغرساں کتوں کی مدد سے جلسہ گاہ کی سرچنگ جاری۔ڈی پی او نے خصوصی سیکیورٹی آرڈر جاری کر دی گیا۔ اتوار کو پولیس ملازمین کی چھٹی منسوخ۔

ہیلی پیڈ تیار۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج اتوار کو ایک روزہ دورے پر اوکاڑہ ضلع کے پاک بھارت سرحد پر واقع قصبہ ہیڈ سلمانکی کا دورہ کریں گے۔انہیں اس دورہ کی دعوت ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد معین وٹو نے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ یہاں پر ہیڈ سلمانکی بیراج کو اپ گریڈ کرنے کی تقریب میں شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پر آٹھ ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کے علاوہ میاں محمد معین وٹو کی رہائش گاہ جمال کوٹ میں چائے پیئیں گے۔میاں معین وٹو نے شہباز شریف کے دورہ کی کنفرمیشن بھی کر دی ہے۔وزیر اعلیٰ کے دورہ کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن(ر) محمد فیصل رانا نے فول پروف سیکیورٹی آرڈر جاری کر دیا ہے۔جسکے تحت اتوار ہونے کے باوجود ضلع بھر کے تمام پولیس ملازمین کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے ڈی پی او نے اپنے ،تمام ایس ڈی پی اوز اور عدالتوں کے نائب کورٹس کی بھی سیکیورٹی کے لئے ڈیوٹی لگائی ہے۔

ڈی پی او فیصل رانا نے گزشتہ روز ان مقامات کا دورہ کیا جہاں پر میاں شہباز شریف کے پروگرام منعقد ہونے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے دورہ کے حوالے سے قریبی اضلاع پاکپتن اور ساہیوال سے بھی پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔جبکہ محکمہ داخلہ کے خصو صی سٹاف نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے تمام علاقہ سرچ کیا۔ادھر ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم نے اپنی نگرانی میں وزیر اعلیٰ کے ہیلی پیڈ تیار کروائے۔ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا نے صحافیوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے دورہ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :