وزیراعلیٰ پنجاب کا پتنگ بازی کے بعض واقعات پر فوری ایکشن ،متعلقہ ڈی ایس پیز اورایس ایچ اوز کو معطل کرنے کے احکامات،
پتنگ بازی کے واقعات پہلے برداشت کیے نہ آئندہ کروں گا،پولیس اورانتظامیہ پتنگ بازی پرکڑی نظر رکھے‘ محمد شہباز شریف
ہفتہ 7 فروری 2015 23:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہو روشیخوپورہ میں پتنگ بازی کے بعض واقعات اور شیخوپورہ کے علاقے میں ڈورسے بچی کے زخمی ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ز کو فی الفور معطل کرنے کے احکامات دےئے ہیں اور انسپکٹر جنرل پویس کو ہدایت کی کہ لاہو راور شیخوپورہ کے جن علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات رونما ہوئے ہیں وہاں کے متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو معطل کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔
وہ ہفتہ کے روز یہاں پتنگ بازی کے قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انسپکٹرجنرل پولیس ، سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، آر پی او ، ڈی پی او او رڈی سی او شیخوپورہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی کے بعض واقعات پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی کے واقعات پہلے برداشت کیے اورنہ آئندہ کروں گا، جن علاقوں میں پتنگ بازی کی شکایت ملی وہاں کے متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔پولیس اور انتظامیہ قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لئے فعال طریقے سے فرائض سرانجام دے ۔ انہوں نے کہاکہ پتنگیں اور ڈور کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور پولیس اور انتظامیہ پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
-
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں دفتر کیوں نہیں کھولتی عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.