حکومت کی نااہلی کا خلاء فوج پُر کررہی ہے،پرویز الٰہی

حالیہ انتخابات میں 77ء کے بعد سب سے بڑی دھاندلی ہوئی‘ افتخار چوہدری اور خلیل الرحمن رمدے ماسٹر مائنڈ تھے،انٹرویو

اتوار 8 فروری 2015 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی راہنماء اور سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں 77ء کے بعد سب سے بڑی دھاندلی ہوئی‘ افتخار چوہدری اور خلیل الرحمن رمدے ماسٹر مائنڈ تھے‘ حکومت کی نااہلی کا خلاء فوج پُر کررہی ہے۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کے بعض لوگ فرقہ وارانہ دہشت گردی کرنے والوں کی مدد سے الیکشن لڑتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت کب جائے گی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے مگر حکومت کو کس نے کہا ہے کہ چوتھی بارر فوج سے لڑائی کرلے۔ 500 پٹرولنگ چیک پوسٹیں بناکر ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ واقعات میں کمی لائے۔ ہماری حکومت نے مدرسہ ریفارمز شروع کی تھیں۔ حکومت کی مدرسوں کے حوالے سے نیت ٹھیک نہیں ہے

متعلقہ عنوان :