سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ بے بنیاد ،ایم کیو ایم نے رپورٹ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا
اتوار 8 فروری 2015 20:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے بارے میں رینجرز کی طرف سے پیش کی جانے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے لیکن اس کی بنیاد پر ایم کیو ایم کیخلاف بے بنیاد بیان بازی کی جا رہی، اس پہلے بھی جناح پور سازش جیسے کئی الزامات لگے مگر ہم بے گناہ ثابت ہوئے، ایسے الزامات ی مذمت کرتے ہیں اور اس رپورٹ کیخلاد عدالت سے رجوع کریں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم کیخلاف سازشیں شروع کر دیں گئیں، بے بنیاد الزام کے بعد پارٹی پروپیگنڈہ کرتے ہوئے میڈیا ٹرائل شروع کر دیا گیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایم کیو ایم کیخلاف کئی جے آئی ٹی رپورٹس بنائی گئیں، جناح پور کی سازش کا الزام ایم کیو ایم پر لگا مگر کئی سال گزرنے کے بعد بھی یہ الزام ثابت نہیں کیا جا سکا مگر اس بنیاد پر ہمارے ہزاروں کارکن شہید ہوئے اور ہمیں ملک دشمن قرار دیدیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس الزام کے ماسٹر مائنڈ کو فوج نے خود جھوٹا ملزم قرار دے کر اس کا ٹرائل کیا مگر آج تک ہمارے بے قصور کارکنوں کے خون کا حساب نہیں دیا گیا۔ رکن رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناح پور سازش کی طرح سانحہ بلدیہ ٹاؤن بھی ایک بے بنیاد الزام ہے، اس واقعے کی تحقیقات ایک آزاد کمیشن نے کیں تھیں جس میں ایم کیو ایم کا نام تک نہیں آیا مگر آج ایک بے بنیاد شوشا چلا کر سنی سنائی باتوں پر مشتمل جے آئی ٹی کے ذریعے ہمارا امیج خراب کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد الزام نہیں ہے، ہم پر حکیم سعید قتل کیس بنایا گیا اور پھر یوم عاشورہ پر ہونے والے دھماکوں کا الزام لگایا گیا مگر آج یہاں موجود ہیں اور ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کرنے والا جوڈیشل کمیشن اپنی رپورٹ ایک سال پہلے دے چکا ہے اور حالیہ جے آئی ٹی پر تو ابھی عدالت کو فیصلہ دینا ہے کہ وہ یہ الزام قبول بھی کرتی ہے یا نہیں مگر میڈیا پر ہمارے خلاف فیصلے دیئے جا رہیں۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایسی جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے مگر ہمارے خلاف طالبان کی حمایتی جماعتیں ہمارے خلاف بیان بازی کر رہیں حالانکہ ان کے اپنے گھروں سے القاعدہ کے رہنماء گرفتار ہوتے رہے مگر ان واقعات پر کبھی جے آئی ٹی نہیں بنی۔اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات کی شدید مذمت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.