عوام کو بنیادی سہولیات ،حقوق کی فراہمی حکومت کے فرائض میں شامل ہے ،ملک شاہ محمد خان

پیر 9 فروری 2015 17:29

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) وزیراعلی کے معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات اور حقوق کی فراہمی حکومت کے فرائض میں شامل ہے خدمات تک رسائی کا قانون اسی مقصد کیلئے عمل میں لایا گیا ہے کہ عوام کو حقوق ،انصاف اور سہولیات دلانے میں آسانی ہو اس قانون کے تحت وزیر اعلیٰ کا بھی عوام ایک درخواست پر احتساب کرسکیں گے ماضی میں سرکاری محکموں میں ناقص کارکردگی اور کرپشن کی وجہ سے عوام کی حقوق تک رسائی ممکن نہیں تھی سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے اور حق کیلئے معلومات تک رسائی کی حاطر حق حصول خدمات 2014کا قانون عمل میں لایاگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فضل قادر شہید پارک کے آڈیٹوریم ہال میں حق حصول خدمت کے قانون سے متعلق آگاہی سیمینار سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان نے مذید کہا کہ حکومت کی اولین تر جیح کرپشن کا خاتمہ ہے کیونکہ کرپشن کے ناسور نے معاشرے کو کھوکھلا کردیا ہے تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کے نعرے پر وجود میں آئی ہے اور کرپشن پر عمران خان نے اتحادی پارٹیوں کے تین وزراء کو فارغ کردیا اور حکومت کی بھی پرواہ نہیں کی اسی طرح اپنی ہی پارٹی کے دو وزراء کو ناقص کارکردگی پر ہٹایا عمران خان کی نظریں خیبر پختونخوا پر لگی ہوئی ہیں اور وہ خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت کے وزراء ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کیلئے اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں پٹواری منتخب نمائندوں کا کچن چلاتے تھے لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے اس کلچر کو تبدیل کردیا ہے اگر کوئی پٹواری ہم پر ثابت کردیں کہ ہم نے ان سے کسی قسم کا مطالبہ کیا ہو تو ہم سیاست چھوڑدیں گے انہوں نے مذید کہا کہ پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپٹ آفسران اور اہلکاروں کو سلاخوں کے پیچھے بند کردیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کے نعرے کو عملی جامہ پہنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ خدمات تک رسائی کا قانون کامیاب بنانے کیلئے سرکاری محکموں کے آفسران اور عوام کا تعاون ضروری ہے تاکہ عوام تک انکے ثمرات منتقل ہوسکیں قبل ازیں خدمات تک رسائی قانون کے کمشنر سلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ قانون پہلی مرتبہ پاکستان میں نہیں لائی جارہی ہے بلکہ یہ نیپال اور بھارت سمیت کئی ممالک میں موجود ہے اور سب سے زیادہ بھارت میں کامیاب ہے ابتداء میں مشکلات ضرور ہوں گی لیکن اسکے ثمرات عوام تک پہنچیں گے ہم سرکاری محکموں کے مسائل سے بھی غافل نہیں ہیں اور اس قانون کو بنانے سے پہلے سرکاری محکموں سے باقاعدہ مشاورت کی گئی ہے تاکہ عوام کیلئے بھی آسانی ہوں اور محکموں کو بھی مشکلات کا سامنا نہ ہوں انشاء اللہ محکموں کو وسائل بھی فراہم کی جائیں گی اور ابھی سے عوام نے اس قانون کا خیر مقدم کیا ہے تاہم عوام کی نشاندہی پر اس میں ترمیم بھی کی جائیں گی انہوں نے مذید کہا کہ خدمات تک رسائی کا قانون اچھی طرز حکمرانی کی جانب پہلا قدم ہے قبل ازیں عامر اقبال نے قانون سے متعلق شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی سیمینار میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹرعبدالرحیم خان، بنوں یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک ممتاز ،اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد جان ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عزیز اللہ جان مروت، اے ایس پی ریاض، محمد کلرکس ایسوسی ایشن کے قائمقام صدر محمد جمیل خان ، اس سمیت کثیر تعداد میں وکلاء،ڈاکٹرز،یونیورسٹی کے طلباء وطالبات،تحریک انصاف خواتین ونگ کی کارکنوں،عہدیدارون اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں سمیت سرکاری محکموں کے سربراہوں اور مختلف مکاتب فکر کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔