وزیر اعلی پنجاب سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈیویلپمنٹ پیر صدرالدین راشد ی کی ملاقات
منگل 10 فروری 2015 22:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبار شریف سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈیویلپمنٹ پیر صدرالدین راشد ی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبوداو ران کے اہلخانہ کے لئے شروع کئے گئے مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے بات چیت ہوئی- وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، اسماعیل راہو، پاکستان مسلم لیگ (ن)کراچی کے رہنما سلیم ضیا بھی موجود تھے۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگوکے دوران دیار غیر میں محنت کر کے وطن عزیز کے لئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کا باعث بننے والے پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شبانہ روز محنت سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد مل رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن قائم کیا گیاہے اس کے کمشنر کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے-یہ کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے گا- سمندر پار پاکستانیوں اور افرادی قوت کی ترقی کے وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران اورسیز پاکستانیوں کے لئے شروع کی گئی سکیموں کے بارے میں تفصیلات سے آگا ہ کیا۔
ملاقات کے دوران قومی ترقی کے دیگر جاری منصوبوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.