الطاف حسین کی معذرت، تحریک انصاف نے احتجاج کی کال واپس لے لی
منگل 10 فروری 2015 23:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10فروری۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی معذرت پر پاکستان تحریک انصاف نے کل احتجاج کی کال واپس لے لی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دھرنے میں شریک خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات کہے تھے جس کے بعد سیاسی درجہ حرارت کافی گرم ہو گیا تھا۔ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کُھل کر ایک دوسرے کے سامنے آ گئی تھیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بھی اپنی پریس کانفرنس میں خوب برسے اور کل ملک بھر میں الطاف حسین کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔ تحریک انصاف ذرائع کے مطابق الطاف حسین کی معذرت کے بعد تحریک انصاف نے کل کے احتجاج کی کال واپس لے لی اور عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ واضح رہے کہ الطاف حسین نے دھرنے میں شریک خواتین اور شیریں مزاری سے معذرت کر لی تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.