نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، انتہائی مطلوب 615دہشتگردوں کی فہرست تیار،
گرفتاری پرمعاونت کرنے پر کروڑوں روپے کی رقم رکھ دی گئی
بدھ 11 فروری 2015 23:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء)نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، وزارت داخلہ نے ملک بھر سے انتہائی مطلوب 615دہشتگردوں کی فہرست تیار کرلی جن کی گرفتاری پرمعاونت کرنے پر کروڑوں روپے کی رقم رکھ دی گئی ہے جن کی کل مالیت 760ملین روپے ہے ۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ان انتہائی مطلوب دہشتگردوں میں 100 دہشتگرد خیبر پختونخواہ کے ہیں جن میں ملا فضل اللہ کے سر پر ایک کروڑ روپے مقرر کئے گئے ہیں باقی ماندہ دہشتگردوں پنجاب ، سندھ ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی فہرست میں شامل ہیں ۔
ان افراد کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کا اہم حصہ ہونے کے ناطے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی نہ صرف لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں بلکہ وزارت داخلہ کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو دہشتگردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے افراد کے انعام بھی مقرر کیا گیا ہے تاکہ گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جاسکے ۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.