وار م اپ میچ ،آئر لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو شکست دے دی

جمعرات 12 فروری 2015 11:30

وار م اپ میچ ،آئر لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو شکست دے دی
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12۔فروری 2015ء )ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں آئر لینڈ نے بنگلہ دیش کو 4وکٹوں سے ہرا دیا ہے ۔ سڈنی کے بلیک ٹاؤن اولمپک پارک میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اسکا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور پوری بنگلہ دیشی ٹیم 49ویں اوورمیں 189رنز پر سمٹ گئی ۔

(جاری ہے)

سومیا سرکار 45اور کپتان مشفیق الرحیم 26رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

آئر لینڈ کی جانب سے مونی اور سورینسن نے 3،3جبکہ اوبرائن ،ڈوکریل اور میک برائن نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ آئر لینڈ نے 190رنز کا ہدف 46.5اوورز میں 6وکٹوں پر پورا کر لیا ۔ بالبرائن 63ناٹ آؤٹ اور ایڈ جوائس 47رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تائیج الاسلام نے 2اور شکیب الحسن ، الامین حسین ، تسکین احمد اور ناصر حسین نے 1،1کھلاڑی آؤ ٹ کیا ۔