رحمان ملک آصف زرداری کا ٹوائلٹ صاف کرتے تھے : ذوالفقار مرزا

جمعرات 12 فروری 2015 23:18

رحمان ملک آصف زرداری کا ٹوائلٹ صاف کرتے تھے : ذوالفقار مرزا

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ رحمان ملک سابق صدر آصف زرداری کے چہیتے ہیں ۔وہ سابق صدر کا ٹوائلٹ صاف کیا کرتے تھے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ رحمان ملک الطاف حسین کے آلہ کار ہیں جبکہ ان پر برطانیہ میں حملہ الطاف حسین نے نہیں بلکہ رحمان ملک نے کروایا تھا۔

(جاری ہے)

ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کو گرفتار کرتے تھے لیکن رحمان ملک انہیں چھڑوا کے لے جاتے تھے۔جبکہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری سوتے رہتے ہیں اور انہیں نہیں پتا کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے۔بلدیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ اور سانحے سے متعلق ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ ایک غیر ملکی کے کہنے پر لگائی گئی تھی۔جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے تھرپارکر میں لگائے گئے آر او پلانٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تھر میں آر او پلانٹ لگانے کا ڈرامہ کیا گیا ہے۔اس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :