سندھ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس،64 مقدمات کو وفاقی حکومت کے ذریعے ملٹری کورٹس میں بھیجنے کی منظوری دیدی گئی ،
صوبے کے تمام مدارس کی ازسر نو رجسٹریشن، دہشتگردی سے نبردآزما ہونے کیلئے سندھ اور بلوچستان کی بین الصوبائی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا،شرجیل میمن کی میڈیاسے گفتگو
جمعرات 12 فروری 2015 23:43
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) سندھ کے وزیراطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں 64 مقدمات کو وفاقی حکومت کے ذریعے ملٹری کورٹس میں بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبے کے تمام مدارس کی ازسر نو رجسٹریشن کی جاے گی جبکہ دہشتگردی سے نبردآزما ہونے کے لئے سندھ اور بلوچستان کی بین الصوبائی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔
جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے تمام اہم کیسز کا بغور جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ 74 اہم کیسز کو وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا اور ان کے توسط سے یہ کیسز ملٹری کورٹس میں بھیجے جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایپیکس کی صوبائی کمیٹیوں کو براہ راست ملٹری کورٹس میں کیسز بھیجنے کا اختیار نہیں ہے بلکہ تمام کیسز وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجیں جائیں گے اور وفاقی وزارت داخلہ ان کیسز کو ملٹری کورٹس میں بھئجے گی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مدارس کی ازسر نو رجسٹریشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس کے ایک ہزار نوجوانوں کو فوجی جوانوں کے ذریعے تربیت دلوائی جائے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپوو ایکشن پلان مرتب کرنے کی غرض سے دونوں صوبوں کی بین الصوبائی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور اس میں ان دہشتگردوں سے نبردآزما ہونے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نافذ ہونے کے بعد سے اب تک رینجرز نے 84 دہشتگردوں اور 17 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ پولیس نے 22 لوگوں کو لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور 9 افراد کو اشتعال انگیز تقاریر پر گرفتار کیا ہے۔اسی طرح پولیس نے 191 غیر قانونی تارکین وطن اور 9 افراد کو وال چاکنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جس کے اب تک خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں اسے جاری رکھا جائے گا اور اس کا دائرہ صوبے بھر تک وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پولیس ، رینجرز اور امن و امان کی بحالی کے اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.