ن تحریک انصاف نے پشاور اور قبائلی علاقوں میں ”صحت کا اتحاد “ کے نام سے مہم کا آغاز کر دیا
جمعہ 13 فروری 2015 14:18
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پشاور اور قبائلی علاقوں میں ”صحت کا اتحاد “ کے نام سے مہم کا آغاز کر دیا ہے ، مہم کے دوران کمسن بچوں کو موذی اور مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قطرے پلائے جائیں گے ، مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم قبائلی علاقوں میں وفاقی حکومت کے تعاون سے پروگرام لانچ کر رہے ہیں ‘ ہمیں اس مہم میں پاکستان آرمی کا تعاون حاصل ہے جو مہم کے دوران ہمارے پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی ، عمران خان نے کہا کہ ہم نے پچھلے سال خیبر پختونخوا میں ”صحت کا پروگرام “ شروع کیا جو دنیا بھر میں مقبول ہوا تاہم بدقسمتی سے قبائلی علاقوں سے سرحد ملنے کی وجہ سے ہمیں اس علاقہ میں کام کرنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہوا ، اس کے علاوہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز میں اضافہ ہوا اگر اس مسئلے کا ہنگامی بنیادوں پر حل تلاش نہ کیا تو یہ لوگ یہاں سے باہر نہیں جا سکیں گے اور انہیں بیرون ملک روزگار کی خاطر سفر کیلئے ٹیکے لگوانے پڑیں گے ہم اس علاقے کیلئے یہ اہم پروگرام شروع کر رہے ہیں ، عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی ، وزیرستان سے اس مرض کے وائرس پاکستان آرہے ہیں ، یونیسیف ، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ یو اے ای کی حکومت بھی اس مہم میں مکمل تعاون کر رہی ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.