ساہیوال‘ ڈاکوؤں نے3 بیوپاریوں کو رسیوں سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا‘2 کاریں‘ لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی،
مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو زخمی کر دیا
جمعہ 13 فروری 2015 22:53
ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) گزشتہ شب چک 115 ایل 9 کے قریب ڈاکوؤں نے ساہیوال عارف روڈ پر دو کاریں ہارون آباد اور بورے والا کے بیوپاریوں سے چھین لیں۔ کار سواروں کو باندھ کر کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اللہ دتہ اور بدر منیر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جہاں بدر منیرکی حالت نازک ہے۔
ہارون آباد کے بیوپاری طاہر محمود اور محمود احمد کار نمبر ایل ای ای 3377 میں لاہور سے ہارون آباد جا رہے تھے کہ وہ چک 115 ایل 9 کے قریب سڑک پر ناکہ لگا کر 7 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار ‘ دو موبائل 98 ہزار روپے کی نقدی چھین لی ۔ اس دوران بورے والا کے بیوپاری علی احمد اپنی کار اپلائیڈ فار کرولا پر آئے تو ڈاکوؤں نے اس سے بھی کار ‘ موبائل اور نقدی 75 ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.