ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں پولیواہلکاروں سمیت 5افراد اغواء،
واقعے کیخلاف پیرامیڈیکس کااحتجاجی جلسہ‘واقعے کی مذمت اورمغویوں کی فوری بازیابی کامطالبہ
ہفتہ 14 فروری 2015 20:52
ژوب( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء)ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں پولیواہلکاروں سمیت پانچ افراد اغواء،واقعے کے خلاف پیرامیڈیکس کی جانب احتجاجی جلسہ،واقعے کی مذمت اورمغویوں کی فوری بازیابی کامطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال ژوب سے پولیومہم کے سلسلے میں کو دولیویزاہلکاروں کی نگرانی میں پولیوٹیم کو مرغہ کبزئی کے علاقے بارکوالہ روانہ کردیاگیا۔
لیکن تاحال مذکورہ اہلکاربارکوالہ نہیں پہنچ سکے۔ اورنہ ہی ان کے کوئی رابطہ ممکن ہوسکاہے۔اسپتال زرائع کے مطابق مرغہ کبزئی علاقے کا شمارحساس ترین علاقوں میں ہوتاہے۔اورشبہ ظاہرکیاجارہاہے۔کہ اہلکاروں کو اغواء کیاگیاہے۔واقعے کے خلاف پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے طاہرہوتک کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔(جاری ہے)
اورواقعے کی مذمت کرتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیاگیا۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران ژوب میں مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔واقعے سے ایک ہفتے قبل ژوب کے علاقے گوال سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چھ اہلکاروں کو اغواء کیاگیاتھا ۔جبکہ دسمبرمیں اسلام آبادسے کوئٹہ اورکوئٹہ سے ژوب آنے والے دس افرادکو اغواء کیاگیاتھا۔اغواء ہونے والوں میں ائیرفورس کا ملازم بھی شامل تھا۔جنہیں قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دی گئی تھی۔اغواء کی ذمہ تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.