بھارت پاکستان میں بدامنی کا ذمہ دار، پاک فوج کے موقف نے قوم کو متحد کردیا ہے ،مولانا فضل الرحمن
بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے ،سلامتی کونسل کا مستقل رکن اور خطے میں اجارہ داری قائم کرنے کے لیے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کررہاہے انصارالامہ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن خلیل کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت پیر عزیزالرحمن ہزاروی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو
اتوار 15 فروری 2015 16:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) انصارالامہ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ سانحہ پشاور میں بھارتی ہاتھ سے ثابت ہوگیاہے کہ بھارت پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش اور بدامنی کا ذمہ دارہے ، بھارت کے حوالے پاک فوج کے دوٹوک موقف نے پوری پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے ، بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے ،سلامتی کونسل کا مستقل ممبر بننے اور خطے میں اجارہ داری قائم کرنے کے لیے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہاہے جسے انصار الامہ سمیت ہر محب وطن پاکستانی ناکام بنا دے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمعروف مذہبی و روحانی شخصیت پیرعزیزالرحمن ہزاروی سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا۔ مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ عالمی سامراجی طاقتیں ملکی سالمیت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اورآئے روز دہشت گردی ،قتل و غارت گری کے واقعات اسی عالمی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔(جاری ہے)
آرمی پبلک سکول پرحملہ میں بھارتی پشت پناہی اور اس حوالے پاک فوج کا دو ٹوک موقف لائق تحسین ہیں اور اس سے ثابت ہواہے کہ پاکستان میں بدامنی کے پیچھے بھارتی سازش کارفرما ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے سانحہ پشاور کی آڑ میں ملک کے اندرخانہ جنگی کرانے کی مکروہ سازش کی ہے جسے ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں اورمحب وطن عناصر نے ناکام بنا دیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیے اوبامہ نے بھارت کی حمایت کرکے گنجے کو ناخن دے دیے ہیں جس کا سارا عتاب پاکستان پر نازل کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کا دوٹوک بیان جرات مندی کی علامت ہے اوراس نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے بلاشبہ پاک فوج وفاق اور دفاع پاکستان کی علامت ہے اور وطن کے دفا ع کے لیے قوم کا بچہ بچہ اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاکہ اکیسویں ترمیم کے بعد ملک بھر میں دینی مدارس کے خلاف جاری مہم بیرونی عناصر کی چال اور پاکستانیوں کوباہمی دست و گریبان کرنے کی سازش ہے جس پر غور کی ضرورت ہے ، دہشت گردی کی کسی طور حمایت نہیں کی جاسکتی اور ہرقسمی دہشت گردی قابل گرفت ہے تاہم اس کی آڑ میں محب وطن عناصر کو دبانے سے گریز کیا جائے ۔ اس موقع پر پیر عزیز الرحمن ہزاروی نے ملکی سلامتی اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.