کوئٹہ ،مستونگ روڈ پر حساس اداروں کی کاروائی میں لشکر جھنگوی کا مرکزی رہنماساتھی سمیت ہلاک، ایک شخص گرفتار، فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکار زخمی
اتوار 15 فروری 2015 20:36
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2015ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر حساس اداروں کی کاروائی میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے مرکزی رہنماء عثمان سیف اللہ فائرنگ میں ساتھی سمیت ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اتوار کو حساس اداروں نے مستونگ روڈ پر شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا اس دوران مسلح شر پسندوں نے ایف سی پر فائرنگ کردی جس میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے اہم رہنماء اور کوئٹہ سمیت بلوچستان میں خود کش حملوں کا ماسٹر مائنڈ عثمان سیف اللہ بھی شامل ہیں ۔ نعشوں کو ہسپتال پہنچایا گیا مزید تفتیش کی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.