اسفند یار ولی خان اور سینیٹر شاہی سید نے پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری فاروق بنگش کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

پیر 16 فروری 2015 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور سینیٹر شاہی سید نے پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری فاروق بنگش کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں پوری پارٹی فاروق بنگش کے غم میں برابر کی شریک ہے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں دونوں رہنماؤں نے مذید کہا کہ پوری پارٹی مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہے ۔

متعلقہ عنوان :