اہل دانش ، ادیبوں ، قلمکاروں اور بالخصوص ذرائع ابلاغ صوبے کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے حکومت کی راہنمائی کریں، مالک بلوچ،
ہم تعلیم ، صحت، روزگار اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کی انتھک اور مسلسل کوششیں کر رہے،ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ذرائع ابلاغ ناصرف حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرے بلکہ اصلاح احوال کے لیے ہماری مدد بھی کرے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
پیر 16 فروری 2015 23:30
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اہل دانش ، ادیبوں ، قلمکاروں اور بالخصوص ذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تحریروں اور تحقیقاتی رپورٹنگ کے ذریعے صوبے کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے حکومت کی راہنمائی کریں، ہم تعلیم ، صحت، روزگار اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کی انتھک اور مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ذرائع ابلاغ ناصرف حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرے بلکہ اصلاح احوال کے لیے ہماری مدد بھی کرے۔
وہ بلوچستان ایڈیٹرز کونسل کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے کونسل کے صدر انور ساجدی کی قیادت میں پیر کے روز یہاں ان سے ملاقات کی، صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم اس بات کا دعویٰ تو نہیں کرتے کہ ہم نے سو فیصد اہداف حاصل کر لئے ہیں تاہم گذشتہ ڈیڑھ برس کے عرصہ کے دوران مختلف شعبوں میں مثبت تبدیلیاں لانے میں پیش رفت ضرور کی ہے، لہذا میڈیا تحقیقاتی رپورٹنگ کے لیے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر اپنی ٹیمیں بھجوا کر زمینی حقائق سامنے لائے اور جہاں بھی ہماری خامیاں ہیں ان کی نشاندہی کرے کیونکہ صورتحال میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ چند ماہ کے دوران اداروں کو ترقی دی، بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے اور اس حوالے سے 106کیسسز تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کو بھجوائے گئے جبکہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھی فعال کیا گیا ہے اب جو بھی محکمہ اور افسر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے اس کی تمام تر ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تک تقریباً33ارب روپے کے اجراء کی منظوری دی ہے، جبکہ محکمہ خزانہ نے 27ارب روپے جاری کر دئیے ہیں اور تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون بروقت جمع کروائیں ، انہوں نے کہاکہ صوبائی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں 12بلوں کی منظوری دی ہے جنہیں قانونی سازی کے لیے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی کابینہ نے اپنے اجلاس میں بلوچستان کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ یہ منصوبہ صوبے کے مفاد میں نہیں لہذا اسے بند کر دیا جائے، انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم اور صحت ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے، ہم ان شعبوں کی ترقی کے ذریعے عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے خواہاں ہیں، محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس (NTS) کے ذریعے باصلاحیت اور اہل افراد کو بھرتی کرنے کی پالیسی بنائی گئی ہے، پبلک سروس کمیشن کی تنظیم نو کی جا رہی ہے جس سے میرٹ کو فروغ ملے گا، محکمہ تعلیم میں انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے ذریعے گھوسٹ سکولوں اور اساتذہ کا تدارک ممکن ہو سکے گا، یہ نظام کوئٹہ میں پوری طرح نافذ کر دیا گیا جبکہ آئندہ چھ ماہ میں اسے صوبے کے تمام اضلاع میں بھی فعال کر دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ صوبے میں قائم نئے میڈیکل کالجوں میں بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا اور جلد کلاسسز کا اجراء کر دیا جائیگا اور جن شعبوں کے ماہرین دستیاب نہیں ہونگے وہاں ماہرین کی خدمات کنٹریکٹ پر حاصل کی جائیں گی،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر ڈاکٹروں کو صوبے کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور واضع کیا گیا کہ انہیں کسی صورت منسوخ نہیں کیا جائیگا اور نہ ہی کوئی سفارش قبول کی جائے گی اس اقدام کا مقصد صوبے کے دور دراز علاقوں کے غریب عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.