پاک فوج کی خدمات اور پاکستان کے لیے قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہے، ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری

منگل 17 فروری 2015 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پاک فوج کی خدمات اور پاکستان کے لیے قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہے جسے ہر پاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاک فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان انسانی حقوق پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہو یا کوئی قدرتی آفت پاک فوج نے ہمیشہ قوم کے لیے اپنے آپ کو پیش کیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

پاک فوج قومی سلامتی و یکجہتی کاادارہ ہے جس نے ارضِ پاکستان کے تحفظ کے لئے ہمیشہ گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے غیرملکی دوروں کے دوران مسئلہ کشمیر کو احسن اندازمیں اجاگر کیا ہے۔تقریب میں رائے ذوالقرنین ، تنویر ستی ، عمردراز ملک اوردیگر مقررین نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :