پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں چھپن لاکھ مشکوک موبائل فون سمز بلاک کردیں،26 فروری سے غیرتصدیق شدہ سمزکی بندش کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائے گا

منگل 17 فروری 2015 23:28

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں چھپن لاکھ مشکوک موبائل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی نے ملک بھر میں چھپن لاکھ مشکوک موبائل فون سمز بلاک کردیں،26 فروری سے غیرتصدیق شدہ سمزکی بندش کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔پی ٹی اے نے چھپن لاکھ مشکوک موبائل فون سمزکوبلاک کردیا ہے، ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون سمزکی بائیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوئی،26فروری سے غیرتصدیق شدہ سمزکی بندش کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

14اپریل تک تمام غیرتصدیق شدہ سمزبلاک کردی جائیں گی، پہلے مرحلیمیں3سے زائد سمیں رکھنے والے صارفین کی غیرتصدیق شدہ سمز بند ہوں گی، پی ٹی اے کے مطابق جنوری میں ہوئے معاہدے کے تحت سمزکی تصدیق کے لئے 90دن رکھے گئے تھے۔اب تک 4کروڑ 74 لاکھ سمزکی بائیو میٹرک تصدیق کرلی گئی ہے، جو3کروڑ 56 لاکھ شناختی کارڈ پر جاری ہوئیں، ملک میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 13کروڑ 57 لاکھ 60 ہزار ہے جبکہ 8کروڑ 83 لاکھ سمزکی بائیو میٹرک تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :