کراچی کے معروف صوفی بزرگ سید قطب عالم شاہ بخاری کے سالانہ عرس مبارک میں لاکھوں عقیدتمندوں کی شرکت
بدھ 18 فروری 2015 17:51
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) کراچی کے معروف صوفی بزرگ سید قطب عالم شاہ بخاری کے سالانہ عرس مبارک میں لاکھوں عقیدت مندوں نے شہید اسلام سید قطب عالم شاہ بخاری کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
(جاری ہے)
بدھ کو عرس کی اختتامی تقریب میں محکمہ اوقاف اور زا‘ئرین کی جانب سے سیکڑوں دیگیں بریانی کی نذر کی جائیں گی تین روز تک جاری رہنے والی تقاریب میں لاکھوں عقیدت مندوں نے مزار پر حاضری دی اس دوران فضاء درودوسلام سے گونجتی رہی محکمہ اوقاف کے سیکرٹری غلام مصطفے پھل کی نگرانی میں عرس کے انتظامات کئے گئے،بدھ کو عرس کی آخری تقریب صبح 9بجے ہوئی، سید قطب عالم شاہ بخاریاچ شریف کے معروف سادات گھرانے میں13رجب 999ہجری کو پیدا ہوئے آپ کا اصل نام سید عبدالوہاب شاہ بخاری تھا قطب عالم شاہ بخاری آپ کا لقب اس لئے مشہور تھا کہ آپ کے ہاتھوں میں ہمیشہ علم رہتا تھا ابتداء میں آپ کو علم شاہ بخاری کے لقب سے اور بعد ازاں آپ کو سید عالم شاہ بخاری کے نام سے پکارا جانے لگا آپ اسلام کی ترویج کیلئے کراچی تشریف لائے جہاںآ پ کے کردارو عمل اور تبلیغ سے متاثر ہوکر لاکھوں ہندو عقیدہ افراد اسلام کے دائرہ میں شامل ہو گئے ان میں نور احمد عرف اچھے بھی شامل ہیں جن کا مزار کھارادر میں اچھی قبر کے نام سے مشہور ہے آپ کو 25جمادی الثانی 1046ہجری کو شہید کیا گیا آپ کے مزار کا کنٹرول 1961سے اوقاف کے پاس ہے قبل ازیں یہاں متولی سسٹم رائج تھا عرس کی تقاریب میں ملک کے طول وعرض سے لاکھوں عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.