سبی میں ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، 12دہشت گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا

جمعرات 19 فروری 2015 21:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل احسن زیدی نے کہا کہ سبی میلے کے موقع پر دہشت گردی کا منصبوبہ ناکام بناتے ہوئے 12دہشت گردوں کو گرفتار کرکے 24کلو دھماکہ خیز مواد ،بھاری تعداد میں اسحلہ اور تیں موٹر سائیکل برآمد کرلیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیزمواد اور اسحلہ کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرایس او امان اللہ خان بھی موجود تھے کرنل احسن زیدی نے کہا کہ خفیہ ادروں کی تعاون سے ایف سی فورس نے سبی میلے کے موقع پر دہشت گردی کا منصبوبہ بنانے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سبی میلہ کونشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی ہے جبکہ ایف سی کے جوانوں نے مختلف کاروائیوں میں مذید8دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی ہے اور دہشت گردوں کے قبضے سے 24کلو دھماکہ خیز مواد،بھاری تعداد میں اسحلہ ،گولیاں اور تین موٹر سائیکل برآمد کرلیے ہیں 8گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں سے 4دہشت گرد ریلولے ٹریک کو اڑانے کے واقعات میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبی میلے سے قبل ہی شہر کو دہشت گردوں سے پاک کردیا جائے گا۔انہوں نے مذید کہا کہ گرفتار دہشت گردوں سے تفشیں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :