(ن)لیگ کی حکومت پر قبل از وقت دھاندلی کے الزامات سیاسی مخالفین کا اعتراف شکست ہے، حکومت کسی دباؤ میں آئے بغیر عظیم تر قومی مفادات کے فیصلوں پر عمل درآمد جاری رکھے گی، گلگت بلتستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پارٹی کی اہم ترجیح ہے،
مسلم لیگ(ن) سندھ کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان
جمعرات 19 فروری 2015 23:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے انتہائی تجربہ کار، قابل اور دیانت دار رہنما کی بطور گورنر گلگت بلتستان تقرری صوبے میں جمہوری روایات کے استحکام کا سبب بنے گی․ گلگت بلتستان کے گورنر کی تقرری پر تنقید کرنے والوں کو اپنا عہد حکومت اور اپنی تقرریاں بھی یاد رکھنی چاہئیں․ وزیر اعظم کے تجربے اور قابلیت کو چیلنج کرنے والوں کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے نوبت ایپکس کمیٹیوں تک پہنچی ہے۔
جمعرات کواپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتیں ملک و قوم کے مفادات کی سیاست کرتیں تو آج صورتحال کہیں مختلف ہوتی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر دباؤ بڑھانے والے اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے․ گلگت بلتستان کے گورنر کی تعیناتی وزیر اعظم پاکستان کا آئینی اختیار ہے اسے متنازعہ بنانے کے پس پردہ مقاصد کچھ اور ہیں․ ماضی کی روایات سے نا بلد رہنماؤں کی تنقید بے وقت کی راگنی ہے․ مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے گلگت بلتستان کے گورنر کی تقرری کے حوالے سے جاری تنقیدی بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جوں جوں سینیٹ کے انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سیاسی دباؤ میں لانے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے․ ایک طرف گوادر کاشغر روٹ کو بنیاد بنا کر سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسری طرف گورنر گلگت بلتستان کی تقرری پر بیانات کی توپیں چلائی جا رہی ہیں․ وزیر امور کشمیر کو گورنر تعینات کرنا کسی طور بھی غیر آئینی یا غیر جمہوری اقدام نہیں․ برجیس طاہر جیسے تجربہ کار اور محترم شخصیت کا تقرر گلگت بلتستان کے عوام کے لئے مثبت نتائج اور ترقی کا باعث بنے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.