جڑانوالہ، بدچلنی کے شبہ پر خاوند نے بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اْتار دیا

جمعرات 19 فروری 2015 23:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء)نواحی گاؤں میں بدچلنی کے شبہ پر خاوند نے بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اْتار دیا اور آلہ قتل سمیت پولیس کو گرفتاری دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چک نمبر 117 گ ب تھانہ صدر کے محمد اسلم کو شبہ تھا کہ اْس کی بیوی شازیہ جو چار بچوں کی ماں ہے کا چال چلن درست نہ ہے۔ اسلم نے متعدد مرتبہ اپنی بیوی کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی جس پر گذشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی میں تکرار ہوئی اور اسلم نے طیش میں آ کر کلہاڑی کے وار کر کے شازیہ کو قتل کر کے آلہ قتل سمیت پولیس کو گرفتاری دے دی۔