اسلام آباد ہائیکورٹ ؛ قائم مقام چیئرمینپمرا پرویز راٹھور کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 20 فروری 2015 22:54

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولڑی اتھارٹی (پیمرا)کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کے خلاف پیمرا کے سابق ممران اسرار احمد عباسی ،میاں شمس وغیرہ کی جانب سے عدالتی احکامات کی حکم عدولی کرنے پر دائر توہین عدالت کیس کو سماعت کے لیے مقرر کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

پیمرا کے پرائیوٹ ممبران اسرار احمد عباسی کے وکیل طاہر ملک عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔ پیمرا کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کے خلاف توہین عدالت کیس ،سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کیسز کی سماعت اگلے ہفتے بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی ۔ جبکہ ایک عام شہری سہیل بھٹی نے پیمرا کے قائم مقام چیئرمین پرویزراٹھور کی تقرری کو بھی چیلنج کررکھا ہے۔