سینٹ انتخابات ،خیبر پختونخواہ میں 37 میں سے 34 امیدواروں کے کاغذات منظور ، تین مسترد

جمعہ 20 فروری 2015 23:19

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء)سینٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخواہ کے 37 میں سے 34 امیدواروں کے کاغذات منظور ، تین مسترد کردیئے گئے سینٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخواہ کی بارہ نشستوں کے لیے کل 37 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن کی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن نے 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں جبکہ تین امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیئے گئے ہیں ۔