موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،اورنگزیب جمالدینی

ہفتہ 21 فروری 2015 17:42

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء میر اورنگزیب خان جمالی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پاکستانی عوام کی تقدیر صرف پی ٹی آئی ہی بدل سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار کے سرکٹ ہاوس میں ورکر کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کی جدوجہد کررہے ہیں موجودہ حکومت جعلی میڈٹ چورا کر اقتدار میں آئی ہے جعلی حکومت عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے ان کا کہنا تھا کے موجودہ حکومت طالبان سے مذکرات تو کررہی ہے لیکن ناراض بلوچ بھائیوں سے مذکرات کیوں نہیں کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ بھائیوں کو عمران خان ہی قومی دھارے میں لائینگے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جب سیلاب آیا تو فوری طور پر متاثرین کو وطن کارڈ سمیت دیگر مالی امداد دی گئی مگر جعفر آباد میں 2010 اور 2012کے بد ترین سیلاب نے مکمل طور تباہ کیا تھا یہاں کے سیلاب متاثرین کو پانچ سال گزرنے کے باوجود بھی وطن کارڈ کی قسطیں ادا نہیں کی گئی جو بلوچستا ن کے عوام کے ساتھ سوتلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف اس اہم مسئلے پر خاموش نہیں بیٹھے گی ان کا مزید کہنا تھا کے بلدیاتی انتخابات میں بھی ریکارڈ تو ڑ دھاندلی ہوئی ہے یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے بھی ڈیرہ اللہ یار کے عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ڈیرہ اللہ یار میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے شہر کے اکثر گلی محلوں میں گندا پانی کھڑا رہتا ہے لیکن ڈیرہ اللہ یار کے عوام کو پاکستان تحریک انصاف تنہا نہیں چھوڑے گی عوام کی حقوق کی خاطر ہر فورم پر آواز بلند کرینگے اس موقع پر ورکر کنوینشن سے ضلعی رہنماؤں بشیر احمد مستوئی ،شاہد علی بنگلزئی ،عاشق علی ،صفدر علی کھوسہ،بابر علی ،احسان علی جمالی ودیگر نے بھی خطاب کیا