شاہد آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے صرف 2 رنز درکار، یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے چوتھے اور دنیا کے 27 ویں بلے باز بن جائیں گے،کستان کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے، انہوں نے 11739 رنز بنا رکھے ہیں، محمد یوسف 9720 رنز بنا کر دوسرے اور سعید انور 8824 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں
اتوار 22 فروری 2015 20:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22فروری۔2015ء) مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے صرف دو رنز درکار ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے چوتھے اور دنیا کے 27 ویں بلے باز بن جائیں گے۔
(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے، انہوں نے 11739 رنز بنا رکھے ہیں، محمد یوسف 9720 رنز بنا کر دوسرے اور سعید انور 8824 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آفریدی نے 1996ء میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے متعدد بار جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے میچ کا نقشہ بدل کر اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آفریدی نے 19 سالہ کیریئر کے دوران 393 میچز کھیل کر 7998 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی چھ سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.