حکومت طالبات اور معصوم بچیوں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو مستعفی ہو جائے‘ راضیہ نوید
لڑکیوں کے منہ پر گولیاں برسانے والی پولیس مجرموں کی پشت پناہی کرتی ہے‘ مرکزی صدر شعبہ خواتین عوامی تحریک
پیر 23 فروری 2015 17:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ حکومت طالبات اور معصوم بچیوں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو مستعفی ہو جائے۔گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں شعبہ خواتین کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیرا کوٹ میں قتل ہونے والی پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کے اغواء کی اطلاع اس کے بھائی نے ایک ماہ قبل پولیس کو دی اور ایک ماہ بعد اس کی ایف آئی آر درج ہوئی اور اسی دوران وہ قتل ہو گئی پولیس بروقت کارروائی کرتی تو طالبہ کی جان بچائی جا سکتی تھی۔
تھانے جرائم کے اڈے اور پولیس ڈاکوؤں، قاتلوں ،بھتہ خوروں کی محافظ بن کر رہ گئی ہے۔ پولیس کے مجرمانہ کردار کے باعث جرائم بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن سندر میں طالبہ کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا اور وزیراعظم کے رہائشی علاقے رائے ونڈ میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بداخلاقی کے واقعات میں اضافہ کی وجہ سے والدین انتہائی پریشان ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی کارکن خواتین کے منہ پر گولیاں برسانے والی قاتل پولیس مجرموں کی پشت پناہی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل و غارت گری کرنے والی پولیس سے صوبہ کے عوام کا اعتماد اٹھ گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.