نیپرا نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ 2020تک نہیں ہوسکے گا
مالی سال2013-14میں بجلی کے صارفین کو کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا،البتہ لوڈ شیڈنگ میں معمولی کمی ہوئی ہے،اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹن
پیر 23 فروری 2015 17:29
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) نیشنل پاورالیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے،اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2014 جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2020تک بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔مالی سال2013-14میں بجلی کے صارفین کو کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا،البتہ لوڈ شیڈنگ میں معمولی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2014 کے مطابق صارفین سال2013-14 میں اووربلنگ کی شکایات کرتے رہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات اور وصولیوں میں کمی کے باعث 480 ارب روپے کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود صورتحال بہتر نہ ہو سکی، پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ اور بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے کوششیں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے این ٹی ڈی سی سے 650 میگاواٹ تک بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں شامل تھا کہ کے الیکٹرک دستیاب بجلی کی صلاحیت کو بروئے کار لائیگی، اس ضمن میں کے الیکٹرک کی جانب سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
نیپرا کے مطابق سال 2020 میں بھی ملک کو 1200 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ترسیلی کمپنیوں کی جانب سے چوری اور بلوں کی وصولی میں ناکامی کے باعث سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کا دیرپا حال نہیں مل پایا اور حکومت کے ادا کئے گئے 480 ارب روپے عوام کو پائیدار ریلیف نہیں دے پائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی الیکٹرک کو آئندہ سال1132 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا رہے گا۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے معاہدے میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا شامل تھا اور کے الیکٹرک نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔نیپرا کے مطابق نیپرا اوور بلنگ پر کے الیکٹرک سمیت دیگر ترسیلی کمپنیوں پر جرمانے بھی عائد کئے۔مزید قومی خبریں
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.