مریدکے میں شادی سے ایک ہفتہ قبل قتل ہونوالے 25سالہ نوجوان کا جنازہ اٹھنے پر کہرام مچ گیا ‘ورثاء کا احتجاج
پیر 23 فروری 2015 22:52
مریدکے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) آٹھ بچوں کی ماں کے ہاتھو ں شادی سے ایک ہفتہ قبل قتل ہونوالے 25سالہ نوجوان کا جنازہ اٹھنے پر کہرام مچ گیا قاتل خاتون کی تھانے میں فخر سے بڑھکیں مقتول کے ورثاء کا احتجاج دیگر قاتل بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ۔
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق مریدکے کی آبادی اقبال پارک میں آٹھ بچوں کی ماں ثریا بی بی کے ہاتھوں شادی سے ایک ہفتہ قبل قتل ہونے والے نوجوان محمد شبیر کی نعش گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی مقتول محمد شبیر کا جنازہ اٹھنے پر کہرام مچ گیا اور سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے مطالبہ کیا۔
ثریا بی بی کیساتھ اسکا خاوند جاوید ،دیور شاہد اور سہیل بھی گرفتار کیا جائے یہ بھی قاتل ہیں ادھر قاتل خاتون نے صحافیوں کو تھانے میں دیکھ کر بڑھکیں ماریں اور نوجوان محمد شبیر کو قتل کرنے پر فخر محسوس کیا ۔قاتل خاتون ثریا بی بی کے متعلق معلوم ہوا ہے وہ رشتہ میں مقتول کی چچی لگتی ہے جبکہ مقتول کے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں پولیس کا کہنا ہے دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.