مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے آج اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پاکستان میں صنعتی بنیاد ختم ہوجائیگی ‘ لاہور چیمبر
منگل 24 فروری 2015 17:38
لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگرمستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے آج اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پاکستان میں صنعتی بنیاد ختم ہوجائے گی اور ملک صرف تجارتی اشیاء کی آماجگاہ بن کر رہ جائے گا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ توانائی کی پیداوار کے لیے روایتی ذرائع پر انحصار بحران کی اصل جڑ ہے لہذا حکومت توانائی کی پیداوار کے متبادل ذرائع پر توجہ دے۔
اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ بائیوانرجی توانائی کے حصول کا ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے نہ صرف توانائی کی قلت کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے بھی بچا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بائیو ماس ٹیکنالوجی کے ذریعے کوڑے کرکٹ سے وافر توانائی پیدا کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کی وجہ سے معیشت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لہذا اس بحران پر قابو پانے کے لیے نت نئے راستے تلاش کرنا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ گیس کے ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے اور سردیوں میں صنعتی شعبے و گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر توانائی کے متبادل ذرائع پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیومیتھین کی صورت میں بائیو انرجی اور اس کی سی این جی میں تبدیلی توانائی کے شعبے میں بہت بڑی پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.