شام کے وزیر اعظم ڈاکٹر ایلل حلقی سے چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے اپنے وفد کے ہمراہ یہاں ملاقات،
سیدنئیر حسین بخاری کاپاکستانی عوام کی طرف سے شامی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
منگل 24 فروری 2015 22:38
دمشق (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) شام کے وزیر اعظم ڈاکٹر ایلل حلقی سے چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے اپنے وفد کے ہمراہ یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معاشی و صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان شام کے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین معاشی منڈی ہے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت کوفروغ دینے سے اسلامی بھائی چارے میں بھی اور زیادہ اضافہ ہو گا‘دونوں ممالک کے عوامی منتخب نمائندوں کے روابط بڑھانے کیلئے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں۔
چیئر مین سینیٹ سیدنئیر حسین بخاری نے پاکستانی عوام کی طرف سے شامی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شام کے وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو شام میں جاری ترقیاتی کاموں میں حصہ لینا چاہیے اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو شام کے سرمایہ کاروں کیساتھ معاشی و اقتصادی تعاون بڑھانے میں بھی کردار ادا کرنا چاہیے اور کہا کہ شامی عوام پاکستان عوام کیساتھ گہرے و مضبوط اسلامی رشتے میں منسلک ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.