اریبہ قتل کیس ، بنک افسر کو حراست میں لے لیا گیا
بدھ 25 فروری 2015 13:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) لاہور میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی اریبہ کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں ، پولیس نے بنک افسر فاروق کو حراست میں لے لیا ۔ اریبہ کی بہن کا کہنا ہے گیارہ جنوری کو رات دس بجے اریبہ سے بات کے بعد اُس کے فون بند ہوگئے ۔ اریبہ کے پراسرار قتل کا معمہ حل کرنے کیلئے پولیس کی تفتیش جاری ہے ، اریبہ قتل کیس میں زیر حراست ملزمہ طوبیٰ کی ملازمہ کے انکشاف پر طوبیٰ کے ایک بنکر دوست فاروق کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
پولیس نے اسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے اریبہ کے گھر سے اہم تصاویر اور شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں ، اریبہ کی بہن نے گفتگو میں بتایا کہ گیارہ جنوری کو رات دس بجے ان کی اریبہ سے آخری بار گفتگو ہوئی جس کے بعد اُس کے فون بند ہوگئے ۔(جاری ہے)
اریبہ کے بھائی ذوہیب کا کہنا ہے کہ ملزمہ طوبیٰ اور اس کے ساتھی پیشہ ور ملزم ہیں ۔ اس کے قتل میں چھ افراد ملوث ہیں ۔ دوسری طرف اریبہ قتل کیس کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے ، رپورٹ میں نشہ آور ادویات کی زیادتی سے عریبہ کی موت کے خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔ اریبہ کے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے جسمانی اعضا فرانزک لیب بھیجے جا چکے ہیں ۔ رپورٹ کے بعد اس کی موت کی وجہ کا علم ہوگا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.