کراچی، لوڈ شیڈنگ کے خلاف جنگ کالا باغ ڈیم کے بغیر ناممکن ہے،ڈاکٹر شاہد رشید بٹ
بدھ 25 فروری 2015 17:01
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) چھوٹے تاجروں کے چیمبر کے چئیرمین اور اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جنگ کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیرکے بغیر جیتنا ناممکن ہے۔ایل این جی کے درامد موجودہ حکومت اور نجی شعبہ کا کارنامہ ہو گا جس سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور لاکھوں افراد کا روزگار بچ جائے گا جبکہ توانائی کے بحران کے حل کی راہ ہموار ہو گی۔
اندازوں کے مطابق اگرسال رواں میں ایل این جی کی قیمت مزید کم ہوئی تو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی امپورٹرز کو درامدی ڈیوٹی سے مکمل استثناء اور مزید ترغیبات دینے پر غور کرے۔نئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایل این جی ڈویلپمنٹ ماڈل پر نظر الثانی میں کوئی مضائقہ نہیں۔(جاری ہے)
کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے شاہد رشید بٹ نے کہا کہ پرانے ڈیموں کی بحالی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے بجائے کالا باغ ڈیم بنانے پر توجہ دی جسکی لاگت کم اور عمر زیادہ ہے۔
تربیلا ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں تیس فیصد کمی آ چکی ہے اوریہ ڈیم 14 سال میں اپنی عمر مکمل کر جائے گا جبکہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر بھی خرچہ کم اور اسکی عمر سب سے زیادہ ہو گی۔ پینتالیس سال قبل ہر پاکستانی کو 5100مکعب میٹر پانی دستیاب تھا جو اب گھٹ کر 975مکعب میٹر رہ گیا ہے جو ہماری زراعت، صنعت اور آبادی کے لئے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ منگلا ڈیم کی تعمیر سے ملکی زراعت میں انقلاب آیا، تربیلا ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو ستر لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی ملا جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو ہائیس لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی ملے گا جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی زرعی پیداوار میں اضافہ اور سیلاب کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ٹل جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.