شاہ فیصل ٹاؤن میں درسگاہوں اور طبی اداروں کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کئے جائیں حق پرست اراکین اسمبلی کا مطالبہ
بدھ 25 فروری 2015 17:08
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل ٹاؤن میں درسگاہوں اور طبی مراکز کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز کے فوری اجراء کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم اور صحت سے درسگاہوں اور سرکاری سطح پر چلنے والے طبی مراکزکو فعال بنا نے کے حوالے سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کی صدارت میں شاہ فیصل ٹاؤن میں سرکاری درسگاہوں اور طبی مراکز کی تعمیر و ترقی اور تعلیمی نظام اور صحت کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ظفر، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ،میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن ،ایگزیگٹیو انجینئر ہیلتھ جمیل میمن،اسسٹنٹ انجینئر ایجوکیشن ورکس ڈیپارٹمنٹ مسرور احمد،سب انجینئر محمد محمود ،اور وسیم ٹاؤن ہیلتھ آفیسر شاہ فیصل ڈاکٹر نصرت علی سید بھی موجود تھے اس موقع پر ایجوکیشن و ہیلتھ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حق پرست اراکین اسمبلی کو درسگاہوں اور ہسپتالوں ڈسپنسریوں اور میٹرینٹی ہومز کی تعمیر وترقی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر اراکین اسمبلی نے شاہ فیصل ٹاؤن میں اسکولوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جاری کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی کاموں میں تاخیر اور اسکولوں کی شفٹنگ کے عمل کو بدیانتی قرار دیتے ہوئے محکمہ تعلیم اورہیلتھ کے افسران سے کہاکہ وہ شاہ فیصل ٹاؤن کی اسکیموں کی شفٹنگ سے باز رہیں اگر عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اسکیموں کی شفٹنگ کا سلسلہ جاری رہا تو ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا اور کرپٹ افسران کا محاسبہ کیا جائے گا حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے محکمہ ورکس ایجوکیشن اور ہیلتھ کو ہدایت کی کہ درسگاہوں اور سرکاری طبی مراکز میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ شاہ فیصل کالونی میں قائم 50بستروں کے ہسپتال ،کارڈک ایمرجنسی سینٹر اور میٹرنٹی ہومز میں ڈاکٹر اور عملے کی کمی کوپورا کرکے اسے فعال بنائیں تاکہ شاہ فیصل ٹاؤن اور اس کے گردنواح میں آباد لاکھوں عوام اسے ستفادہ حاصل کرسکیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.