ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی بارے اہم اجلاس ،
اجلاس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے طریقہ کار اور خصوصی پے پیکیج کو حتمی شکل دی گئی ، ریگولر پوسٹوں پر کام کرنیوالے متعلقہ قابلیت کے حامل میڈیکل آفیسرز بھی پوسٹنگ کیلئے درخواست دے سکیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
بدھ 25 فروری 2015 21:40
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں بالترتیب 10 اور 5 سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے اقدامات اور ان کے لئے خصوصی پے پیکیج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور آئندہ چند دن تک اس سلسلہ میں اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے مجوزہ پیکیج کی تفصیلات اور درخواست دینے کا طریقہ کار شائع کر دیا جائے گا ۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز یہاں سول سیکرٹریٹ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے خصوصی پے پیکیج دینے کے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر ، سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ایڈمن) عدنان ظفر ، پنجاب ہیلتھ سیکٹریفارمز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر علی بہادر قاضی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.