اریبہ قتل کیس ، ملزمہ طوبیٰ 48 گھنٹے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکی
جمعرات 26 فروری 2015 10:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) لاہور میں ماڈل اریبہ کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا ۔ پولیس ملزمہ طوبیٰ کو اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی عدالت میں پیش نہ کر سکی ۔ تفتیش بروقت مکمل نہ کرنے پر دو تفتیشی افسر اکمل اور جاوید معطل کر دیئے گئے ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور رانا ایازسلیم کا کہنا ہے فرانزک رپورٹ آنے کے بعد باقی کرداربھی سامنے آجائیں گے ۔
چند گھنٹوں میں معاملہ سلجھانے کا دعویٰ کرنے والی پنجاب پولیس ماڈل عبیرہ عرف اریبہ کے قتل کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے ۔ پوسٹ مارٹم ہو گیا پر موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔ جسم پر تشدد کے نشان ملے نہ زیادتی ثابت ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق اریبہ کے منہ سے خون نکلا ہوا تھا جبکہ لاش فریزر میں رکھنے کے باعث اکڑی ہوئی تھی ۔(جاری ہے)
مقتولہ کی ہاتھوں کی انگلیوں پر کسی دوسرے شخص کی انگلیوں کے نشان بھی موجود ہیں ۔
فرانزک ٹیسٹ اور ڈی این اے کے لیے مزید نمونے بھجوائے گئے ہیں ۔ ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ فرانزک لیب سے ٹیسٹ کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی ، دوسری طرف اریبہ قتل کیس میں گرفتار ملزمہ طوبیٰ کو پولیس نے اڑتالیس گھنٹے بعد بھی عدالت میں پیش نہیں کیا ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایاز نے دو روز پہلے طوبیٰ کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی ۔ ادھر پولیس نے مقتولہ اریبہ اور ملزمہ طوبیٰ کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر کے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے ، ملزمہ طوبیٰ کے بیان کےمطابق اریبہ کے قریبی دوست کانام معید ہے ، پولیس اب معید کی تلاش میں ہمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.