ایکسپو پاکستان کی بدولت ملک کا پر امن تاثر ابھارنے میں مدد ملے گئی‘ خواجہ خاور رشید
جمعرات 26 فروری 2015 12:50
لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشیدنے کہا ہے کہ ایکسپو پاکستان کی بدولت ملک کا پر امن تاثر ابھارنے میں مدد ملے گئی،نویں پاکستان ایکسپو کا آغاز ہو چکا ہے جو یکم مارچ تک جاری رہے گی جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے ایک ہزار مندو بین شرکت کریں گے ،نمائش میں ایگرو اور فوڈ پراسیسنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکسپو پاکستان ملک کی ترقی کا آئینہ ثابت ہو گی جس میں پاکستان کے چاورں صوبوں کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا جائے گا،رواں سال عالی شان پاکستان نمائش کو یورپ کے مختلف شہروں میں لے جائیں،اس سلسلے کی پہلی نمائش جون میں لندن میں منعقدہ ہو گی جس میں یورپ بھر سے متوقع خریدار شرکت کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپو پاکستان میں انتہا پسندی کے تاثر کو دور کرنے میں مدد ملے گی،ایکسپو میں آنے والے مندو بین کو پاکستان کی فیکٹریوں میں کام دیکھنے کا موقع ملے گا،جس سے انھیں پاکستانیوں کے ہنر اور ماحول کے بارے میں آگاہی ہو گی ،پاکستان میں صنعتوں کی ورکنگ کنڈیشن کا عمومی معیار خطے کی دوسری مارکیٹوں کی نسبت خاصا بہتر ہے۔
خاور رشید نے مزید کہا کہ اس طرح کے مزید ایکسپو چاورں صوبوں میں بھی کئے جائے جس سے پاکستان میں مزید کاورباری سرگرمیاں پیدا ہو گی اور بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا ہو گئے،جس سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور ہم انتہا پسندی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو سکیں گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھر پور آگاہ ہے اور حکومت کی جانب سے ملکی کی معاشی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.