حکومت سے سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں فوری تبدیلی ناگزیر ہے ، شوآف کے ہینڈز کے ذریعے رائے شماری کے عمل کو نافذ کرنے کیلئے آئین میں مطلوبہ ترمیم یقینی بنائی جائے،
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی کابیان
جمعرات 26 فروری 2015 22:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی نے حکومت سے سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں فوری تبدیلی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے شوآف کے ہینڈز کے ذریعے رائے شماری کے عمل کو نافذ کرنے کیلئے آئین میں مطلوبہ ترمیم یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں ل سیف اللہ نیازی نے کہ پارلیمان کا تقدس اس میں بیٹھنے والے نمائندوں کے شفاف انتخاب سے مشروط ہے تاہم مسلم لیگ نواز کا کردار اس کے برعکس نظر آتا ہے۔
کیونکہ قومی اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر مسلم لیگی قیادت کی جانب سے دھاندلی کے ذریعے عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا جبکہ ایوان بالا کے انتخابات کے موقع پر اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کا قبیح عمل شروع کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ان کے مطابق بدعنوانی اور دولت کے کثیر استعمال کے ذریعے پارلیمان تک رسائی حاصل کرنے والے کسی صورت عوامی نمائندگی کا حق ادا نہیں کرسکتے بلکہ ذاتی مفادات کی نگہبانی کرنے والے گروہ کی شکل اختیار کر جاتے ہیں جس سے پارلیمان کا تقدس پامال ہوتا ہے اور عوامی مفادات پر زد پڑتی ہے۔
ان کے مطابق تحریک انصاف سینٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے آئین میں ترمیم کی اصولی طور پر حمایت کرتی ہے تاہم ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر حکومت واقعی ترمیم لانے میں مخلص ہے تو مارچ سے قبل سے پارلیمان سے منظور کروایا جائے اور سینٹ کے انتخابات نئے طریقہ کار کے تحت منعقد کیے جائیں۔ شو آف ہینڈز کو ہارس ٹریڈنگ روکنے کا موثر ترین طریقہ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سینٹ انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی اور بددیانتی برداشت نہیں کرے گی۔اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما نے مئی 2013کے انتخابات میں کی گئی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.