سٹاک ایکسچینجز کے بورڈ کی تشکیل نو، خالد مرزا لاہور اور معین فدا اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کے بورڈ پر نامزد
جمعرات 26 فروری 2015 22:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سرمایہ کاروں کو تحفظ اور فرنٹ لائن ریگولیٹرز کو مضبوط اور زیادہ با اختیار بنانے کی پالیسی کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور مرکنٹائل ایکس چینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کر رہا ہے۔ اسی مقصد کو حاصل کرنے کے پیش نظر، ایس ای سی پی نے کپیٹل مارکیٹ میں وسیع تجربہ کے حامل خالد عزیز مرزا کو لاہور اسٹاک ایکس چینج اور معین فدا کو اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ پر تعینات کر دیا ہے۔
حال ہی میں ایس ای سی پی نے پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کے بورڈ پر بھی تعیناتیاں کی تھیں۔ مالیاتی امور کے ماہر اور معیشت دان خالد مرزا ایس ای سی پی اور مسابقتی کمیشن کے چئیرمین کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے ایس ای سی پی میں کیپٹل مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر کے فروغ کے لئے اہم خدمات انجام دیں اور ادارے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے اصلاحات نافذ کیں ۔
معین فدا اس وقت پاکستان میں سینٹر برائے انٹر نیشنل پرائیویٹ انٹر پرائزز واشنگٹن کے کنٹری ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے کراچی اسٹاک ایکس چینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر تین سال فرائض انجام دے چکے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ نئی تقرریاں اسٹاک مارکیٹ میں اصلاحات نافذ کرنے میں معاون و مددگار ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.